سعودی عرب اور یواے ای نے کسی شرط کے بغیر ہماری مدد کی ہے، وزیر اعظم۔
لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یواے ای نے کسی شرط کے بغیر ہماری مدد کی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو خوددار دیکھنا چاہتا ہوں، جب آپ امداد یا قرضہ لیتے ہیں تو اپنی خودمختاری کھو بیٹھتے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دوست ممالک سے رابطہ کیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کسی شرط کے بغیر ہماری مدد کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے لیے جو کردار ادا کرسکے کریں گے، جہاں بھی ضرورت پڑی پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا، پاکستان کی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی، امداد کے بدلے ہمیں کوئی جنگ نہیں لڑنی۔