271

سٹیٹ بنک نے نیا سکہ متعارف کروا دیا۔

50روپے کا نیاسکہ متعارف کروادیا گیا

50روپے کا نیاسکہ متعارف کروادیا گیا.
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا سکہ جاری کر دیا، سکے کے پیچھے ’’ ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان ‘‘ لکھا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق انٹرنیشنل کرپشن ڈے کے موقع پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے 50 روپےکا خصوصی سکہ جاری کیا گیا ، سکے کی تیاری میں خصوصی طور پر کاپر اور نکل کیدھات کو استعمال کیا گیا ، سکے میں 75 فیصد کاپر جبکہ 25 فیصد نکل کی دھات کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اس سکے کا وزن 13.5 گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی 30.0 ملی میٹر ہے۔ سکے کے ارد گرد اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا گیا ہے جبکہ سکہ نہایت خوبصورت اور دلکش ڈیزائن میں بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں