173

نادرا عملے کی گرفتاری کیلیے چھاپے۔

ایرانیوں کو پاکستانی شہریت دینے پر نادرا عملے کی گرفتاری کیلیے چھاپے۔

کراچی: ایرانی شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملہ ثابت ہونے کے بعد ایف آئی اے نے نادرا افسران، اہلکاروں اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے جمعرات کو نادرا کی رپورٹ میں ذمے دار قرار دیے جانے والے 6 افسران، اہلکاروں اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج رشوت ستانی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا تھا اور مقدمے میں نامزد ملزمان اور ان کے معاونت کرنے والے اہلکاروں اور ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے 3 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی تھیں، چھاپہ مار ٹیموں نے نادرا کے دفاتر اور نامزد ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں