پاکپتن۔ پولیس کا بے قصور خاتون کے گھر میں گھس کر تشدد اور کمسن بچی کو چولہے پر پٹخنے کا معاملہ۔
پاکپتن۔ پولیس کے تشدد سے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی تاحال ممکن نہ ہوسکی۔
پاکپتن۔ تھانہ سٹی پولیس محلہ کوکنانوالہ میں جرائم پیشہ افراد کا گھر سمجھ کر بینش بی بی کے گھر داخل ہوئی تھی۔
پاکپتن۔ پولیس نے معصوم بچی کو جلتے چولہے پر پٹخ دیا اور خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کرکے لےگئے۔
پاکپتن۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی نعیم ورک کو شفاف انکوائری کے احکامات دیئے۔
پاکپتن۔ ڈی پی او کے شفاف انکوائری کے احکامات نظرانداز، پولیس پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کےلئے ڈٹ گئی۔
پاکپتن۔ پولیس مجھے انصاف فراہم نہیں کررہی چیف جسٹس آف پاکستان مجھے انصاف فراہم کریں۔ متاثرہ خاتون