153

خطرناک خفیہ منصوبہ بے نقاب ۔

زرداری کی گرفتاری سے قبل خطرناک خفیہ منصوبہ بے نقاب ، جیالوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت مشکلات میں پھنس گئی ،جعلی اکاؤنٹس ،منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہوگئی ،جس کو سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے ،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے احکامات جاری ہو
سکتے ہیں ،اس سلسلے میں سابق صدر نے گرفتاری کے امکان کے خدشہ کے پیش نظر خود کو سندھ تک محدود کر لیا ہے ،امکانات ہیں کہ اگر ایسا کوئی حکم آتا ہے تو وہ گڑھی خدابخش سے ہی گرفتار ی دینگے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری ،فریال تالپور سمیت 97افراد کیخلاف تحقیقات کی گئیں ہیں ،انور مجید ،اے جی مجید اور زرداری کے قریبی دوستوں کیخلاف بھی تحقیقات کی گئیں ،اومنی گروپ کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی گئی ،رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کے بچوں کے اکثر اخراجات انہی اکاؤنٹس سے کیے جا تے تھے ،رپورٹ میں بلاول بھٹو کا نام بھی شامل ہے ،بلاول کو متعدد بار بلایا گیا لیکن وہ خود پیش نہیں ہوئے ۔آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے اس تمام صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی آصف زرداری کو گرفتاری سے بچانے کیلئے مزاحمت کرے گی۔ جبکہ آصف زرداری 25 دسمبر تک سندھ سے باہر نہیں جائیں گے۔ آصف زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں تو وہ اپنی گرفتاری گڑھی خدا بخش میں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں