سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترمیم کیلئے فروری تک مہلت دیدی۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترمیم کیلئے فروری تک مہلت دے دی۔
سپریم کورٹ نے نیب کے رضاکارانہ رقم واپسی کے قانون پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے نیب قانون میں ترمیم کیلئے فروری کے پہلے ہفتے تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے تک ترمیم نہ ہوئی تو سپریم کورٹ خود فیصلہ کریگی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کیلئے پارلیمانی کمیٹی کام کر رہی ہے، عدالت فیصلے کے بجائے پارلیمان کو ترمیم کا وقت دے۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ لگتا ہے نیب قانون میں ترمیم بھی ہمیں ہی کرنا پڑے گی، عدالت کو قانون کالعدم قراردینے کا مکمل اختیار ہے، لیبر پارٹی برطانیہ نے اپنی رکن پارلیمنٹ کو اوور اسپیڈنگ پرمعطل کردیا تھا، آپ پتا نہیں کونسی کہانیاں سنا رہے ہیں۔