203

موجودہ حکومت مہنگائی کا طوفان لائی۔

موجودہ حکومت مہنگائی کا طوفان لائی ہے، نواز شریف۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کردی ہے اور مہنگائی کے طوفان کے باعث غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی پر بات ہوئی، جو فیصلے کیے اس کے دورس نتائج ہوں گے، مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کو آگے بڑھایا ہے، گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، عالمی سطح پر پاکستان کو ایمرجنگ اسٹیٹ کہا گیا، مسلم لیگ (ن) ہی نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، مسلم لیگ اب بھی عوامی جذبے سے سرشار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں