نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
نوازشریف کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست کی گئی تھی جسے نیب کے اعتراض کے بعد عدالت نے مسترد کردیا تھا۔
ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ
واضح رہے کہ رواں سال 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید وجرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا