منگنی توڑنے کا بدلہ؛ خاتون نے سابق منگیتر کے 2 کمسن بچوں کو قتل کردیا۔
شیخوپورہ: فیروزوٹواں میں خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لیے کئی سال بعد سابق منگیتر کے 2 بچوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلا دبا کرقتل کردیا۔
شیخوپورہ کے علاقے فیروزوٹواں میں خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لیے کئی سال بعد سابق منگیتر کے 2 بچوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا اور پھر گلا دبا کرقتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا۔
2 روز قبل دونوں بچے اپنے ننھیال آئے جہاں خاتون نبیلہ بی بی نے اپنے بھائی علی، کزن حفیظ اور بچوں کے ماموں شاہد کے ساتھ مل کر بچوں کو اغوا کرلیا، ملزمان نے اغوا کے بعد بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا اور لاشیں دو دن تک گھر میں چھپا کر رکھی جس کے بعد میں نہر کلا وٹواں میں پھینک دیں۔