149

حکومت نے توہین آمیز مواد کے متعلق اقدام نہ کیا تو نتائج خطرناک ہونگے۔

حکومت نے توہین آمیز مواد کے متعلق اقدام نہ کیا تو نتائج خطرناک ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہالینڈسے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست پرگستاخانہ موادسے متعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے گستاخانہ خاکوں اورگستاخانہ موادکے متعلق موثر اقدام نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا اگر حکومت نے توہین آمیز موادکے متعلق کوئی اقدام نہ کیا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کہا معلوم کریں جو ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرایا گیا تھا وہ حکومت نے کیوں واپس لیا، عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکے متعلق سلمان شاہدکی جانب سے دائر پٹیشن کو یکجا کرنیکاحکم دیتے ہوئے کہاکہ عدالت دونوں پٹیشنز کو ایک ساتھ سنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں