154

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی طرف سے مجرم کو سزائیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانے کے سامنے مقدمہ مدعی پر فائرنگ کرنے اور تین شہریوں کے اقدام قتل کے کیس پر سماعت

عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم شوکت کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے مجرم کو سزا کا حکم جاری کیا

عدالت نے ملزم کو دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی

عدالت نے ملزم کو اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی

ملزم کے خلاف تھانہ الہ باد میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ، سرکاری وکیل

ملزم نے جائیداد تنازعہ پر مقدمہ مدعی پر تھانہ کے سامنے فائرنگ کی، سرکاری وکیل

ملزم نے فائرنگ کر کے مدعی اللہ دتہ اور دو شہریوں مختیار اور عرفان ڈوگر کو زخمی کیا ، سرکاری وکیل

عدالت ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم جاری کرے ، استدعا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں