آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کردیں، وزیر خزانہ۔
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کردیں۔
وزیر خزانہ اسد عمر کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئے تو انہوں نے عام مسافروں کی طرح سفر کیا۔ وہ قطار میں اپنا بیگ اٹھائے کھڑے رہے اور جہاز میں بورڈنگ کے لیے قطار سے بھی گزرے۔ مسافروں نے وزیر خزانہ کو سادگی پر سراہا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے دورانِ پرواز QBN نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی اور حکومت کی مالیاتی پالیسی ہم آہنگ اور ایک ہی سمت میں گامزن ہیں، ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، انفرا اسٹرکچر منصوبے اور صنعت و برآمدات کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں، عوام کے ریلیف کے لیے ایسے بہت سے اقدامات کررہے ہیں جن سے معیشت پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔