239

یہ ہوئی نا بات ،اپنے تو اپنے ہوتے ہیں۔

نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کو کلین چٹ دے دی۔

پشاور: نیب نے مالم جبہ زمین لیز کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو کلین چٹ دے دی۔

نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سینیئر صوبائی وزیر عاطف خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نیب نوٹس کے مطابق پیش ہوگئے جب کہ سینئر وزیرعاطف خان پیش نہ ہو سکے۔ نیب حکام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ مالم جبہ زمین لیز میں کسی بھی کاغذ پر میرے دستخط نہیں، اراضی کی لیز کا مجھے معلوم نہیں تھا، میری وزارت تبدیل ہو گئی تھی، نیب آفس میں یہ میری پہلی اور آخری پیشی تھی، نیب نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں