152

سعد رفیق کے خلاف ایک اور ریفرنس۔

سعد رفیق کیخلاف مہنگے داموں انجن خریدنے پر تحقیقات شروع۔

لاھور : نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں مہنگے داموں انجنوں کی خریداری کی انکوائری شروع کردی۔

پیراگون اسکینڈل میں نیب کی گرفت میں آنے والے خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔

پیراگون کے بعد نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں مہنگے داموں انجنوں کی خریداری جبکہ ان کے بھائی اور سابق صوبائی وزیرصحت کے خلاف مہنگے داموں دواؤں اور آلات کی خریداری کی انکوائری شروع کردی۔

نیب نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کیلیے لوکو موٹو انجن40کروڑ روپے میں خریدے جبکہ وہی انجن بھارت نے25کروڑ روپے میں خریدے۔

اسی طرح خواجہ سلمان رفیق پر پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگے طبی آلات اور ڈنگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں دوائیں خریدنے پر انکوئری کی جارہی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں