اسلام آباد ہاٸیکورٹ :صوبائی وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی نا اہلی کے لیے راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست کی سماعت
بشارت راجہ نے کاغذات نامزدگی میں جعلسازی، دروغ گوئی اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے اثاثہ جات ،مالیت و دیگر تفصیلات چھپائیں، نا اہل قرار دیا جائے۔ درخواست گزار
جج محسن اختر کیانی نے درخواست کو سماعت کے لئے منظورکر لیا، فریقین کو نوٹس جاری
صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور بشارت راجہ کی نا اہلی کے لئے درخواست گزار سیمل راجہ کیجانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ کی وساطت سے داٸر کر رکھی تھی
بشارت راجہ نے کھلم کھلا آئین پاکستان، الیکشن ایکٹ اور متعلقہ قوائد کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کاغذات نامزدگی میں فراہم کردہ معلومات میں نہ صرف غلط بیانی سے کام لیا۔ راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ
راجہ بشارت نے اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ،اُنکی مالیت، بیرون ممالک دورے اواراُن پر اُٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات کو بد نیتی اور دھوکہ دہی کے تحت چھپایا۔ درخواست گزار
بیان حلفی میں پری گل آغا کو بیوی اور بہروز کمال کو بیٹا اور اپنا ڈیپینڈنٹ ظاہر کیا جبکہ انکی جانب سے اسٹامپ پیپر پر تحریر شدہ پری گل آغا کا طلاق نامہ اوربہروز کمال کو بوجہ نافرمانی عاق کرنے کا بیان حلفی جاری کیا گیا۔درخواست گزار
بشارت راجہ نے کاغذات نامزدگی کو غیر سنجیدہ طریقے سے پُر کر کے قانون کامذاق اُڑایا ہے۔ کاغذات نامزدگی کے فارم “B” میں ظاہر کردہ جائیدادوں میں بھی غلط بیانی ، جھوٹ اور بے ایمانی کا عنصر واضع اور نمایاں ہے ۔ درخواست گزار
بشارت راجہ نے بیان حلفی میں اپنا پیشہ کاروبار تحریر کیا مگر کاغذات نامزدگی میں کاروبار کی تفصیل ظاہر نہ کی ۔درخواست گزار
بشارت راجہ نے بددیانتی اورجھوٹ کا سہارا لے کر اپنی ناجائز دولت کو چھپانے کے لئے بیشتر جائیدادیں کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کئیں ایف بی آر اور پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں موجود ہیں۔درخواست گزار
بشارت راجہ نے کاغذات نامزدگی میں بنک اکاونٹس کی غلط ، جعلی اور نامکمل معلومات فراہم کئیں۔ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ بنک اکاونٹس کی معلومات،ایف بی آر میں دی گئی معلومات سے مختلف ہیں۔درخواست گزار
کاغذات نامزدگی میں نہ تو کوئی زر نقدظاہر نہ کیا اور نہ ہی بنک میں جمع رقوم کی تفصیلات فراہم کئیں۔ اس طرح راجہ بشارت الیکشن کمیشن آف پاکستان اورFBR میں متضاد بنک اکاونٹس سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے پر بد دیانتی اور جھوٹ کا مرتکب ہوا ہے۔درخواست گزار
بشارت راجہ کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی ، جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی معلومات فراہم کر کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 (1) (d) (e) (f) کے تحت کسی بھی عوامی عہدے کے لئے اہل نہیں۔ درخواست گزار
رِٹ آف کو وارنٹو کو منظور کرتے ہوئے بشارت راجہ کے انتخاب کو نوٹیفیکیشن کی تاریخ اجراء سے کالعدم قرار دے اور بشارت راجہ کو حُکم دے کہ وہ قومی خزانے سے حاصل کی جانے والی تنخواہ و دیگر مراعات فوری طور پر خزانہ سرکار میں واپس جمع کروائے۔عدالت سے استدعا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کرے کہ وہ بشارت راجہ کے بطور کامیاب امیدوار نو ٹیفیکیشن کو تاریخ اجراء سے منسوخ کر کے PP-14 راولپنڈی کی نشست کو خالی قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروائے۔عدالت سے استدعا
حالات و واقعات کے مطابق واضع ہوتا ہے کہ راجہ بشارت اپنے معلوم اور اعلان شدہ وصائل سے بڑھ کر زندگی گزار رہا ہے نیب کو راجہ بشارت کیخلاف تحقیقات کا حُکم دیا جائے۔ عدالت سے استدعا
فاضل عدالت نے دلائل سُننے کے بعد درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حُکم دے دیا