178

آرمی چیف کی طرف سے سزاۓ موت کی توثیق۔

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ان میں کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی جب کہ 20 مجرموں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں حمید الرحمان، سید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبدالرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمان علی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سےہے۔ دہشت گردوں نے دوران ٹرائل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں