174

گھریلو نا چاقی کی سزا شوہر بیوی کو قتل کر کے خود بھی موت کو گلے لگا لیا۔

ساہیوال. نواحی گاوں پٹھان کوٹ میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اختر عباس مسلم شیخ اور نادیہ کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا کہ گزشتہ رات طیش میں اکر ملزم اخترعباس نے کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے اپنی بیوی نادیہ کو شدید زخمی کر دیا۔

جو موقع پر جاں بحق ہو گئی بعد ازاں اختر عباس نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
پولیس تھانہ ساہیوال نے نعشوں کو قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں