حافظ آباد :پٹرولنگ پولیس پنڈی بھٹیاں نے پشاور سے گوجرانوالہ اسمگل ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا
پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص کا سامان چیک کیا۔
دوران تفتیش مشکوک شخص کا نام محمد قاسم خان ظاہر ہوا۔
ملزم محمد قاسم خان کوہاٹ سے آنے والی بس سے اترا۔
پٹرولنگ پولیس نے مشکوک حالت میں چوکی منتقل کردیا۔
پنڈی بھٹیاں بائی پاس چوکی میں دوران جامعہ تلاشی قاسم خان کے جسمانی اعضاء سے بندھے اسلحہ کو اتارا گیا۔
پولیس نے اسلحہ کے اسمگلر قاسم خان سے
مجموعی طور پر 350 ضرب گولیاں برآمد کر لیں۔
قاسم خان سے ایک رائفل223 بور،پسٹل 30 بور اور 7 میگزین برآمد کر لیے
حافظ آباد :ملزم عرصہ دراز سے غیرقانونی اسلحہ کا کاروبار کر رہا ہے۔