سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف مزید کیسز میں تحقیقات شروع۔
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزرا سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کے الزامات میں نئی تحقیقات شروع کردیں۔
پیراگون کرپشن اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون کے بعد ریلوے میں بھی مہنگے داموں لوکوموٹیو انجنوں کی خریداری کی تحقیقات شروع کردیں۔
ان کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کے خلاف پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگی ادویات اور طبی آلات خریدنے کی بھی انکوئری کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔