203

تربت دہشتگردی کا وار بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید۔

تربت میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر.


تربت: دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں