146

خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، اور عمران خان کا دورہ پشاور۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہروں صوابی، بٹگرام، مانسہرہ، مالا کنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوش قسمتی سے کہیں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بٹ خیلہ، بونیر، مالا کنڈ، لوئر دیر، ہری پور اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی
شدت 5.3 ریکارڈ
کی گئی تھی۔
زلزلے کے وقت وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا۔
جھٹکے محسوس ہونے کے بعد متعدد وزرا اور تحریک انصاف کے رہنما اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے تاہم سیکیورٹی حکام کی درخواست کے باوجود وزیر اعظم نے اجلاس جاری رکھا اور بریفنگ روم سے باہر نہیں نکلے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے، جہاں وہ لاوارث ،بے گھر اور غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے اورصوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے، عمران خان گورنر ہاوس میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیں گے ، اجلاس میں گورنر اوروزیراعلیٰ کےپی بھی شرکت کریں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائے گی جبکہ عمران خان صوبائی حکومت کو نئے اہداف بھی دیں۔
وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم لاوارث ،بے گھر اور غریبوں کے شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے جبکہ نشترہال میں تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
خیال  رہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلیٰ معیار کا شیلٹرہوم کا منصوبہ مکمل ہے ، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں