184

آصف اور بلاول زرداری نے جواب جمع کروا دیا۔

پاک لین کمپنی کیس؛ آصف زرداری اور بلاول نے نیب میں جواب جمع کرادیا۔
راولپنڈی: پاک لین کمپنی کیس میں نامزد ملزمان سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب راولپنڈی میں جواب جمع کرادیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاک لین کمپنی میں شیئر رکھنے کے الزام میں آج طلب کررکھا تھا تاہم دونوں رہنماؤں نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے بجائے اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے جواب جمع کرادیا ہے۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور نیئر بخاری نیب رالپنڈی میں پیش ہوئے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد وقار کی سربراہی میں نیب کی 3 رکنی ٹیم کے سامنے جواب جمع کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں