171

قومی و نجی فضائی عملے کی ڈگریاں جعلی۔

قومی ونجی ایئرلائن کے فضائی عملے کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں.

اسلام آباد: پی ائی اے، ائیر بلیو، شاہین اور سرین ائیر لائنز کے 57 کیبن اور کاکپٹ کریو کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی تعلیمی اسناد رکھنے والے قومی و نجی ائیرلائنز کے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی فہرست سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں 57 کیبن اور کاکپٹ کریو میں سے 46 پی ائی اے 6 سرین 2 شاھین اور 3 ائیر بلیو شامل ہیں جن کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں۔
سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق قومی و نجی ایئرلائنز کے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی گئی تاہم پی آئی اے، ایئربلیو، سرین اور شاہین ایئر کے فضائی عملے کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں