170

حکومت کا اپنے حامیوں کو ریلیف اور ان کے وارے نیارے۔

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم۔

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندرپارپاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ نیب زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنی رکھنے اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کررہی ہے جب کہ وہ متعدد بار نیب کے روبرو پیش بھی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں