اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی مخالفت پر ملک بھر میں شراب پر مکمل پابندی کا حکومتی
اقلیتی (ہندو) رکن کا بل مسترد کردیا گیا، اپوزیشن کی دونوں
بڑی جماعتوں نے بھی بل کی مخالفت کی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر
صدارت منعقد ہوا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوئے، وزیر
اعظم عمران خان اجلاس میں دوسرے روز بھی شریک نہ ہوسکے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی نے تمام مذاہب کے
افراد سمیت ملک میں شراب پر مکمل پابندی کا بل پیش کیا۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ شراب تمام مذاہب میں حرام ہے لہٰذا اس کی فروخت بند کی
جائے، ڈپٹی اسپیکر نے حکومت سے بل کے بارے میں رائے لی۔ پارلیمانی سیکریٹری داخلہ
ملیکہ بخاری نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل پہلے بھی آیا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ
(ن)، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بل کی مخالفت کی تاہم متحدہ مجلس عمل نے بل کی حمایت کی۔
218