چیف جسٹس ایک روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچ گئے، مختلف منصوبوں کا جائزہ۔
مٹھی: چیف جسٹس ثاقب نثار تھرپارکرمیں تھرکول پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار تھرپارکر پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجازالاحسن، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ، رجسٹرار سپریم کورٹ رجسٹری ارباب شہزاد موجود ہیں۔
چیف جسٹس دورے کے دوران تھرکول پروجیکٹ، مٹھی کے ڈسٹرکٹ اسپتال کے دورے کریں گے اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیں گے، چیف جسٹس مصری شاہ آر او پلانٹ پہنچ کا بھی جائزہ لیں گے اور وہ شام 5 بجے مائی بختاور ایئرپورٹ سے واپس کراچی روانہ ہو جائیں گے۔