155

سرگودھا میں بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی۔

سرگودھا:

ایس ایچ اوتھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی۔ بدنام زمانہ شراب فروش ارشد قصائی سمیت دومنشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر طارق محمود شاہ نے سب انسپکٹر خلیل احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات معہ محافظ اسکواڈ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ 49ٹیل علاقہ تھانہ کینٹ بذریعہ ناکہ بندی سنیپ چیکنگ کے دوران بدنام زمانہ ملزم محمد ارشد ولد محمد اشرف قوم قصائی سکنہ جناح کالونی سرگودہا سے شراب310بوتل جبکہ بدنام زمانہ ملزم محمد صغیر ولد منگتے خان قوم راجپوت سکنہ حیدر آباد ٹاون سے چرس560گرام برآمد ہوئی ۔ دونوں گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اورانکی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارروائی پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں