160

واپڈا نے ڈیمز کیلیے رقم دینے کا فیصلہ کر لیا۔

واپڈا کا ڈیمز کے لیے 98 ارب روپے دینے کا فیصلہ۔
اسلام آباد: واپڈا نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنے وسائل سے 98 ارب روپے مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واپڈا نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر میں فنڈز کی فراہمی کے لیے پلان تیار کرلیا ہے، بھاشا ڈیم پر تقریباً 1500 ارب روپے لاگت آئے گی جب کہ مہمند ڈیم پر لاگت کا تخمینہ 309 ارب روپے ہے، ڈیمز کے لیے واپڈا نے خود اپنے وسائل سے 98 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019ء کے اوائل میں متوقع ہے جب کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 2019ء کے وسط میں شروع ہوگی، دیا مر بھاشا ڈیم تقریباً 9 سال میں جب کہ مہمند ڈیم تقریباً 6 سال میں مکمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں