195

قاتل عورت گرفتار اندھے قتل کا سراغ مل گیا۔

رکشا ڈرائیور کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار.

کراچی: ابراہیم حیدری سے 30 نومبر کو ملنے والی رکشا ڈرائیور کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل ہوگیا اور قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکھن تھانے کی حدود ابراہیم حیدری سے 30 نومبر کو نور محمد کی لاش ملی تھی جو رکشا ڈرائیور تھا، پولیس حکا کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمہ شاہینہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل میں ملوث اس کا ساتھی مفرور ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر نور محمد کو قتل کیا،ملزمہ اور مقتول پہلے دوست رہ چکے تھے اور اب وہ اس سے پیچھا چھڑانا چاہ رہی تھی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں