کراچی: بہادر آباد پولیس کا پارک میں چھاپہ، غیرملکی جدید اسلحہ کا مدفون ذخیرہ برآمد، ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر
بہادر آباد پولیس نے نسیم عرف بلڈر کو ٹیپوسلطان روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا، ایس ایس پی، غلام اظفر مہیسر
مقابلے کے بعد گرفتار ملزم نسیم عرف بلڈر کی نشاندہی پر اسلحہ کی برآمدگی ہوئی، ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر
17 سال قبل بھی اسی ملزم سے 5 کلاشنکوف سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا، این آر او کے ذریعے رہا ہوا۔ پولیس
ملزم نسیم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے، کڈنی ہل پارک میں اسلحہ چھپانے کا انکشاف پر کامیاب کارروائی کی،
مدفون اسلحہ میں لانگ رینج کی روسی اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی ایک کلاشنکوف اور 4 پستول شامل ہیں۔
برآمد رائیفل ماضی عام طور پر افواج کا پیشہ وارانہ ہتھیار ہے۔ جو ایک کلومیٹر سے زائد کی رینج تک فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ملزم کو سال 2011 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن سے 5 کلاشنکوف سمیت گرفتار کیا تھا
ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو این آر او کے ذریعے مقدمات ختم ہوئے تو فوری رہائی ملی، ملزم کا انکشاف
11 جون 1998 کو اورنگی ٹاؤن میں رحمت چوک پر ایک ڈینٹسٹ ڈاکٹر مظاہر علی قریشی کو قتل کرنے کا اعتراف
169