161

تجاوزات کے خلاف اپریشن مراد علی شاہ کا چیف جسٹس سے رابطہ۔

تجاوزات کیخلاف آپریشن، مراد علی شاہ کا چیف جسٹس سے رابطہ۔

کراچی: کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تجارتی ، سیاسی اور شہری حلقوں کے تحفظات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا چیف جسٹس آف پاکستان سے ٹیلفون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ہونے والی ٹیلفونک گفتگو سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور صوبائی کابینہ کو بھی آگاہ کیا اور اس حوالے سے اعتماد میں لیا ، صوبائی کابینہ کے معتبر ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی حکومت خاصی مشکلات میں ہے، کاروباری ، شہری اور اب سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری آپریشن پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں