روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں مزید کمی سر فہرست ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔