دشمنوں کو چُن چُن کر نشانہ بنانیوالی پاکستانی بارودی سُرنگ کے چرچے۔

کراچی: پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ (پی او ایف)نے پاکستان کی امن اور انسانیت کی تکریم کی خواہش کو دنیا کے سامنے عملی شکل میں پیش کردیا ہے۔
پی او ایف نے انسان دوست بارودی سرنگ تیار کرلی ہے جو انسانوں یا سویلین گاڑیوں کو نہیں بلکہ چن چن کر دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔ آئیڈیاز 2018 میں شریک غیرملکی مندوبین دفاعی شعبے میں پاکستان کی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ پی اوایف نے سمندر کے راستے دشمن کے ایڈوینچرازم کے ناپاک عزائم کا راستہ بند کردیا ہے پی اوایف کا تیار کردہ خودکار تارپیڈو زیرآب دشمن کی آبدوزوں کو تلاش کرکے غرق آب کرے گا
آئیڈیاز 2018؛ پاکستانی ڈرون طیارہ ’براق‘ عالمی سطح پر فروخت کیلیے پیش*
کراچی: دفاعی تیاری کے نمایاں پاکستانی ادارے گلوبل انڈسٹریز ڈیفنس سلوشنز نے آئیڈیاز 2018 میں ڈرون طیارہ براق عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد دفاعی نمائش میں گلوبل انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اسد کمال نے براق کی رونمائی کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے، براق ڈرون 12 ہزار فٹ کی بلندی سے مسلسل 8 گھنٹے تک نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے، براق میں نصب جدید کیمرا سسٹم زومر بھی مقامی سطح پر ہی تیار کیا گیا ہے جس سے دن کے علاوہ رات میں بھی نگرانی ممکن ہے۔
دفاعی نمائش؛ پاکستان میں تیار حربی سامان دیکھ کر غیر ملکی دنگ رہ گئے۔
کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018میں ملکی سطح پر تیار ہونے والا حربی سازوسامان دیکھ کر غیر ملکی مندوبین دنگ رہ گئے.
ایکسپو سینٹرمیں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کے دوسرے روز گہما گہمی رہی ،پاکستان ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا،پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس سمیت مقامی سطح پر دفاعی نمائش میں شامل ایگزی بیٹرز کے اسٹالز پر رش رہا۔
ایکسپو سینٹر کے احاطے میں رکھے گئے پاکستانی ساختہ الخالد،الضرار،الحدید ٹینکس جبکہ ڈرون ٹیکنالوجی شہپر ،براق اور عقاب سمیت جے ایف سیونٹین تھنڈراورسپر مشاق طیاروں پر بھی غیر ملکی مندوبین اور عسکری قیادت کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جاری رہا،پاکستانی انجینیئرزکی جانب سے مینول سے خودکار سسٹم میں تبدیل کیا جانے والاپاکستانی ساختہ ایئرڈیفنس سسٹم بھی خصوصی توجہ کا مرکزرہا۔
پاک فوج پائندہ آباد پاکستان زندہ آباد