182

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ اچانک دورہ

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ.

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میران شاہ کا دورہ کیا جہاں وہ قبائلی جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میران شاہ کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں، عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ اور غلام خان ٹرمینل کا دورہ کریں گے اور میران شاہ میں قبائلی جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں