حکومت کے 100 دنوں میں عوام پر جو قیامت گزری وہ ناقابل بیان ہے، مریم اورنگزیب
لاہور: مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں میرٹ کا قتل عام ہوا جب کہ اس دوران وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہ دے سکے۔
ترجمان(ن) لیگ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کے سودن مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہحکومت کے 100 دن کی کارکردگی مایوس کُن ہے اس دورانیے میں عوام پر جو قیامت گزری وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی،سو دن میں بولا گیا ہر لفظ جھوٹ اور کیا گیا ہر وعدہ تکمیل سے کوسوں دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید کے سو دن نا امیدی کی داستان بن گئے، میرٹ کا قتلِ عام ہوا، عوام بدترین اذیت سے گزری، 100دن میں ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر گوگل پر منتقل ہوئے، سو دن عوام سائیکل کی سواری کرنے والے وزیراعظم کو تلاش کرتی رہی اور سو دن میں بنی گالہ میں وزیراعظم عمران صاحب کا سرکاری زمین پر قبضہ برقرار رہا۔
199