195

ہوا کی بیٹی درندگی کا شکار

خان پور میں ایک اور کم سن بچی جنسی درندگی کا شکار، ملزم نے 10سالہ کم سن بچی کو ٹی وی ٹھیک کرنے کے بہانے لیجاکر جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، حالت غیرہونے پر فصل کماد میں چھوڑ کر فرار، مقدمہ درج، ملزم گرفتار،انصاف دلایا جائے والدہ کی اپیل ، تفصیل کے مطابق خان پور کے دریائی علاقہ احمد کڈن کی بستی چانڈیہ میں کم سن بچی صوبیہ بی بی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا گیا،بچی کی والدہ صفورہ بی بی زوجہ غلام محمد نے بتایا کہ میرا خاوند روزگار کے سلسلہ میں چکوال رہتا ہے گزشتہ روز ہمارے گھر کا ٹی وی خراب تھا جسکی مرمتی کے لئے ملزم ابوہریرہ کو بلایا تو اس نے کہا کہ ٹی وی یہاں ٹھیک نہیں ہوگی مکینک کے پاس لیجانا پڑے گی اسی بہانے وہ بچی کو ہمراہ لے گیا اور فصل کما د میں لیجاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،کافی دیر تک بچی واپس نہ آئی تو تلاش شروع کر دی کچھ دیر کے بعد بچی بستی کے قریب فصل کماد میں بے ہو ش پڑی ہوئی ملی ، انہوں نے بتایا کہ ملزم نے میری بچی کے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا اور حالت غیر ہونے پر کماد کی فصل میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، بچی کی والدہ کی در خواست پر تھانہ ظاہر پیر نے مقدمہ نمبر 449/18 درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کر رہے ہیں، متاثرہ بچی کو انصاف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں