179

کلفٹن کے بلاک فور چینی قونصل خانے کے قریب دھماکہ اور فائرنگ

کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں واقع چین کے قونصل خانے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، جبکہ ایک دھماکا بھی ہوا ہے۔
پولیس حکام نے چینی قونصل خانے کے قریب فائرنگ اور دھماکے کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ دھماکا کس نوعیت کا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 مسلح افراد نے چین کے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں قونصلیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
شہر بھر سے چینی قونصل خانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، فائرنگ کافی شدید اور دو طرفہ ہو ئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں میں گنیں اور ہینڈ گرنیڈ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں