192

بلاول بھٹو کا دبنگ بیان کیا کہہ دیا۔

غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بنائی ہے، بلاول بھٹو زرداری۔

گلگت بلتستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔
گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا گلگت بلتستان سے رشتہ 3 نسلوں سے قائم ہے۔ آج بھی یہاں پیپلز پارٹی کے جیالے موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے یہاں کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہاں کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جب کہ پیپلز پارٹی نے ضیاءالحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں