174

قائد حزب اختلاف نے عدالت میں شکایت کر دی۔

میرے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے، شہباز شریف۔
لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عدالت کے روبرو کہا ہے کہ ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ان کے 7 روزہ راہداری ریمانڈ کی منظوری دے دی تاکہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد جاسکیں۔
شہباز شریف نے عدالت سے نیب کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ نہ میرا علاج کروایا جا رہا ہے اور نہ ہی اہل خانہ سے ملاقات کروائی جا رہی ہے، فیملی سے ملاقات میرا حق ہے اور مجھ پر نیب کا احسان نہیں لیکن پھر بھی ملاقات نہیں کروائی گئی، میری بہو بیمار ہے اس نے علاج کے لیے باہر جانا ہے لیکن بہو کو بھی مجھے سے ملنے نہیں دیا گیا، نیب کی حراست میں میرے پاس نہ اخبار ہے نہ ٹی وی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں