بھارت کے دہشت گرد آرمی چیف نے ممبئی حملے کو 10 پورے ہونے کے موقع پر پاکستان میں گھس کر آپریشن کرنے کی گیڈر بھبکی دی ہے.
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو میں بپن راوت نے کہا کہ 26 -11 کے موقع پر امریکہ کی طرح بھارت بھی پاکستان میں گھس کر ممبئی حملے کے ماسٹر مائینڈ کو اسامہ بن لادن طرز کا آپریشن کرکے مار سکتا ہے.
کشمیری شہید کمانڈر ڈاکٹر منان وانی کا زکر کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ منان وانی ایک اچھا اسٹوڈنٹ تھا لیکن اس نے عسکریت پسندی اختیار کرکے اپنے والدین کے خوابوں کو دفن کر دیا.
مقبوضہ کشمیر میں معرکوں کے دوران عام شہریوں کی شہادت کا الزام کسی تیسرے فریق پر لگاتے ہوئے بین راوت نے کہا کہ ہم معرکوں کے دوران ڈیڈ باڈی کے نزدیک لوگوں کو آنے سے منع کرتے ہیں لیکن ہجوم میں کوئی ان کو مارتا ہے لیکن الزام فوج پر آ جاتا ہے.
اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے 2003 میں فائر بندی کے معاہدے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بہت زیادہ مدد مل رہی ہے.
184