209

پاک فوج کا اہم اعلان موں توڑ جواب دینے کو تیار۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج۔
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسے گلگت بلتستان، آزادکشمیر اورہزارہ کے صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بتایا اورپاک فوج کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے صحافیوں کو بھارتی فورسزکی سیز فائرکی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری رہائش پذیرہیں جنہیں جان بوجھ کرنشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، ہماری فورسزصرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں