لاہور :مولانا عبدالوہاب کے انتقال پر مولانا طارق جمیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حاجی عبدالوہاب کا جنازہ مولانا نذر رحمان پڑھائیں گے جبکہ ان کے جانشین کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالوہاب کے انتقال پر مولانا طارق جمیل نے پریس کانفرنس کی ہے ۔
اس میں انہوں نے جنازے کے وقت کا اعلان کیا ۔انکا کہنا تھا کہ اپنی ذات کی جذبات کی اور ضروریات کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اور لوگوں کو نفع پہنچانے کی فکر میں رہتے ہیں۔انہی میں سے ایک مولانا حاجی عبدالوہاب صاحب بھی تھے۔میری زندگی کے 50 سال ان کے ساتھ گزرے۔اللہ نے مجھے تاریخ پڑھنے کا موقع بھی دیا اور میں نے دیکھا کہ بہت کم لوگ ایسے پیدا ہوئے ہیں اور شائد آگے بھی ایسے ہی چلے گا کہ بہت کم لوگ ہوں گے کہ جو لوگ اپنے آپ کو اللہ رسول ﷺ میں فنا کر کے ایسے لوگوں کے نفع کا سامان کریں گے۔
انہوں نے اپنی زندگی کا ہر پل ، ہر لمحہ ،ہر پائی اللہ اور اسکے رسول کے لیے وقف کر دی تھی۔انہوں نے یہ بتایا کہ حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ مولانا نذر رحمان پڑھائیں گے جبکہ حاجی عبدالوہاب کا جانشین کون ہوگا اس حوالے
182