197

قومی وطن پارٹی کی بھی حکومت کی کارکردگی پے مایوسی۔

حکومت وقت عوام کو روزگار مہیا کرے۔تانیہ گل ایڈوکیٹ صوبائی رہنما

یورپ(چیف اکرام الدین) قومی وطن پارٹی کی صوبائی رہنما تانیہ گل ایڈوکیٹ نے کہا کہ بے روزگاری عوام کیلئے ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے بے روزگاری کی وجہ سے غریبوں کے گھروں میں چولہا نہیں جلتا کیونکہ غربت نے غریبوں کی نیندیں حرام کر دی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہے آغوا برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو حکومت وقت پر سوالیہ نشان ہے آگر حکومت عوام کو روزگار فراہم کرے گا تو قتل، اغوا کاری،اور دیگر ورادت خود بخود ختم ہونگے صوبائی رہنما محترمہ تانیہ گل ایڈوکیٹ نے یورپی انٹرنیشل میڈیا جرمن اور اردو گلوبل نیٹ ورک برطانیہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں اور نوجوانوں کو روزگار میسر کرے تا کہ غربت کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت عوام کے روزگار کیلئے بڑے بڑے کارخانے اور دیگر فیکٹریا بنا لیں تا کہ عوام کو روزگار آسانی سے مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں