پاکستان تحریک انصاف ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔مومنہ وحید رکن پنجاب اسمبلی
یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ مومنہ وحید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں عمران خان واحد لیڈر ہے جو کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے لڑ رہے ہے کرپٹ نظام اور کرپٹ سیاسی لیڈروں کے خاتمے کیلئے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنا عمران خان کا اہم مشن ہے کیونکہ پیچھلی حکومتوں نے عوام کو دھوکے کی بغیر کچھ نہیں دیا پچھلی حکومتوں نے صرف ملک کو لوٹا ہے ملک کو نقصان پہنچایا ہے لیکن ہمارا مقصد عوام کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہے کیونکہ عوام نے ہم پر اعمتاد کیا ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے عوام کے مسائل کو حل کرنا ضروری ہے رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے محترمہ مومنہ وحید نے یورپی انٹرنیشل میڈیا جرمن اور اردو گلوبل نیٹ ورک برطانیہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہر لیڈر کا فرض ہے کہ عوام کے مسائل و مشکلات کو صوبائی اسمبلیوں میں اور قومی اسمبلی میں اٹھائے تا کہ عوام کے مسائل حل ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہے اور علاقے کے عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے۔