186

پولیس کو چکمہ یا ملی بھگت حقیقت کیا۔

نقیب اللہ قتل کیس؛ مفرور اہلکاروں نے ’’ذہین پولیس افسران‘‘ کو چکمہ دیکر ضمانت کرالی۔
کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس کی ساری پھرتیاں ناکام رہیں، تفتیشی پولیس عدالت میں مفرور ملزمان کی روپوشی کی رپورٹیں جمع کراتی رہی اور اہم مقدمات میں 3 مفرور ملزمان نے ضمانتیں کرالیں۔
نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کے مقدمات میں مفرور ملزمان میں سے 3 محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد نے سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو پیش ہوگئے۔
تفتیشی افسر ایس پی ڈاکٹر رضوان نے ہمیشہ مفرور ملزمان سے متعلق عدالت کو یہی آگاہ کیا اور رپورٹ دی کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں اور پولیس چھاپے مار رہی ہے، نقیب اللہ قتل کے مقدمات میں راؤ انوار کے شریک مفرور ملزمان اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں کو چکمہ دے کر حیدرآباد ہائیکورٹ سے پہلے باآسانی ضمانت لے کر متعلقہ عدالت پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں