نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان نے ملک کو لوٹا، فواد چوہدری۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری، محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے اس ملک کو لوٹا۔
سینیٹ اجلاس میں ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کی شہادت کے بارے میں سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے، تفصیلی بیان وزیر داخلہ جیسے مجھے بتائیں گے میں یہاں آکر بیان کردوں گا، اگر اراکین سینٹ کو تفصیلات کا اتنا علم ہے تو تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دے رہا ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میری غیر حاضری میں مشاہد اللہ نے میرے بارے میں باتیں کیں، اگر وزیراعظم اور ہم پر ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے تو ہم ایسی زبان استعمال نہیں کر سکتے، جس قسم کی گفتگو انھوں نے کی وہ نامناسب ہے، مشاہد اللہ کو خود یا ان کی پارٹی کو معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جب کہا جائے کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں تو ماحول خراب ہو جاتا ہے، ہم کہیں پانچ ہزار اکاونٹس ٹریس ہوگئے ہیں تو یہ کہتے ہیں اس طرح ایوان کا ماحول خراب ہو جاتا ہے۔..
241