207

سابق وزیراعظم بطور ملزم بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف آج العزیزیہ ریفرنس میں بطور ملزم اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کریں گے اور ٹرائل مکمل کرنے کے لیے فاضل جج کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن بھی 17 نومبر کو ختم ہورہی ہے.
احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل کی مدت میں ساتویں بار توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران جج ارشد ملک نے نواز شریف کو بیان ریکارڈ کرانے کا کہا تھا تاہم وکیل خواجہ حارث نے مزید وقت مانگا جسے عدالت نے منظور کرلیا اور آج سابق وزیراعظم نیب ریفرنس میں بطور ملزم اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں