177

ایک اور کلی مسل دی گئی ۔

کوئی ہے جو ان درندہ صفت ظالموں کو پکڑ کر سزا دے

ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں گئیں
درندوں نے ایک اور ننھی کلی کو بھی مسل دیا
ایک اور ننھی کلی کو کھلنے سے پہلے ہی کچل دیا گیا بتایا جاتا ہے تھانہ نورکوٹ کے گاٶں مادھو پور کے رہائشی بابر کی تین سالہ لخت جگر کنزہ دو روز قبل لاپتہ ہوگئی تھی آج صبح نواحی گاٶں کے کھیتوں سے بچی کی تشدد شدہ لاش ملی خدشہ ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیاہے اس واقع سے قبل چند ماہ قبل ظفروال کے نواحی سورج چک کی چھ سالہ زینب کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیاگیاتھا ابھیاپریشن اس کے قاتلوں کو سزا بھی نہ مل پائی تھی کہ یہ سانحہ رونما ہو گیا ہے اخر کب تک حوا کی معصوم بچیاں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردی جاتی رہیں گی
ایک سوال ۔۔۔کیا قانون ان کے ملزمان کو سزا دے سکے گا ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں