169

وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کی طرف سے نوٹس۔

نااہلی کیس؛ زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ زلفی بخاری برطانوی شہری اور معاون خصوصی ہیں، اس طرح تو جہانگیر ترین کو بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زلفی بخاری دہری شہریت کے ساتھ سرکاری عہدہ کیسے رکھ سکتے ہیں اور مشیر کا عہدہ اس لیے ہے کہ جو منتخب ہونے کے اہل نہیں اسے لگایا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا معاون خصوصی کے لیے دہری شہریت کی قدغن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں