175

ہالینڈ کا سفارت خانہ بند کر دیا ۔

اسلام آباد: ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربند کردیا گیا۔
ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعارضی طورپربند کردیا گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے ویزا کے لئے طے شدہ انٹرویوز اور نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد کیا گیا ہے۔ اس متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ آسیہ کو رہائی کے بعد ہالینڈ بھیج دیا جائے گا جب کہ اس سے قبل آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں